Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeجرائملاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ٹریفک حادثات

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ٹریفک حادثات

لاہور(این اے نیوز) شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 231 ٹریفک حادثات میں 234 افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 231 ٹریفک حادثات پر امدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں۔
حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 234 افراد زخمی ہوئے، 95 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 139 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری، غفلت برتنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments