Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeٹیکنالوجیجاپان کا 13 سال بعد خلابازوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

جاپان کا 13 سال بعد خلابازوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

ٹوکیو(این اے نیوز)ٹوکیو 13 برسوں میں پہلی بار جاپانی خلائی ایجنسی نے خلابازوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاپانی خبررساں ادارے دی مائنیچی کے مطابق بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن اور امریکی قیادت میں چاند کے ایکسپلوریشن پروگرام کا حصہ بننے کیلئے جاپان ایرواسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) نے خلابازوں کو بھرتی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ ادارہ اگلے سال 4 مارچ سے درخواستوں کو لینا شروع کرے گا اور بھرتی کے عمل کو فروری 2023 تک مکمل کرلے گا۔
ایجنسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ امیدواروں کو ابتدائی امتحان کے بعد 4 مزید طبی امتحانات سے گزرنا پڑے گا۔ ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق امیدواروں کیلئے خلا میں یا متعلقہ شعبے میں کام کرنے کا تجربہ ضروری نہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments