Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزسلمان خان کا بجرنگی بھائی جان پارٹ 2 بنانے کا اعلان

سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان پارٹ 2 بنانے کا اعلان

ممبئی(این اے نیوز) بالی وڈ کے میگا اسٹارسلمان خان نے اپنی سپرہٹ فلم بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا.بھارتی شہرممبئی میں ایک تقریب کے دوران بالی وڈ ڈائرکٹرکرن جوہرسے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ بجرنگی بھائی جان میرے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔بجرنگی بھائی جان 2 پرکام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔
سلمان خان کے اعلان کے ساتھ ہی بجرنگی بھائی جان بھارت میں ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
سلمان خان کی 2015 میں ریلیز ہوئی فلم بجرنگی بھائی جان باکس آفس پربہت کامیاب رہی تھی۔ فلم کی کاسٹ میں سلمان خان کے ساتھ کرینہ کپور،نوازالدین صدیقی اوراوم پوری بھی شامل تھے۔
بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان نے ایک سیدھے سادھے شخص پون عرف بجرنگی کا کردار ادا کیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments