Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلسمندری طوفان ’رائے‘ نے فلپائن میں تباہی مچادی، ہلاکتیں 200 سے متجاوز

سمندری طوفان ’رائے‘ نے فلپائن میں تباہی مچادی، ہلاکتیں 200 سے متجاوز

منیلا(این اے نیوز) تین روز قبل سمندری طوفان رائے فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقے سے ٹکرانے سے ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی جب کہ متعدد زخمی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیٹگری 5 کا سمندری طوفان فلپائن کے جنوبی ساحل سے ٹکرایا تھا پہلے دو روز میں امدادی کاموں کے دوران 12 لاشیں نکالی گئی تھیں جب کہ متعدد زخمی اور 100 سے زائد لاپتہ تھے۔
امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔ 200 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواؤں اور موسلا دھاربارش سے بجلی کے متعدد کھمبے اوردرخت اور چھتیں گرگئی تھیں۔
واضح رہے کہ سمندری طوفان رائے سے قبل 1 لاکھ افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا تھا جب کہ فلپائن کے کوسٹ گارڈز کے مطابق 80 سمندری جہازوں میں موجود 4000 افراد بھی سمندر میں پھنس گئے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments