Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلجرمنی میں تیز رفتار ٹرک امریکی فوجی قافلے پر چڑھ دوڑا

جرمنی میں تیز رفتار ٹرک امریکی فوجی قافلے پر چڑھ دوڑا

برلن(این اے نیو)جرمنی میں ایک تیز رفتار ٹرک امریکی قافلے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 امریکی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور 8 سے زائد اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے صوبے باویریا کی سپر ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرک امریکی فوجی قافلے میں گھس گیا۔ ٹرک کے ٹکرانے سے امریکی فوج کی 3 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی قافلے سے ٹرک ٹکرانے کا واقعہ محض ایک حادثہ ہے اس میں دہشت گردی کا عنصر شامل نہیں۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم اب حالات کنٹرول میں ہیں۔
دوسری جانب امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرک حادثے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا البتہ فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اسپتال ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 8 امریکی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے لایا گیا ہے۔
ادھر جرمن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تیز رفتار ٹرک نے امریکی فوج کے قافلے کو پیچھے سے ٹکر ماری تاہم ترجمان نے ٹرک کی ملکیت اور ڈرائیور کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments