Monday, July 4, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلایران کا جوہری پلانٹ زوردار آواز سے گونج اُٹھا

ایران کا جوہری پلانٹ زوردار آواز سے گونج اُٹھا

تہران(این اے نیوز) ایران کے بندرگاہی شہر بوشھر میں واقع جوہری پلانٹ میں دھماکے سے ملتی جلتی زوردار آواز سے آس پاس کا علاقہ گونج اُٹھا جب کہ عالمی قوتوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا تاہم ایران نے وضاحت کی ہے یہ آواز دفاعی فضائی مشقوں کے باعث پیدا ہوئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جوہری پلانٹ میں زوردار آواز نے عالمی قوتوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا تاہم ایران نے وضاحت دی ہے کہ یہ آواز پلانٹ کے نزدیک کی جانے والی فضائی دفاعی مشقوں کی تھی۔
ایران نے ساحلی شہر بوشھر اور جنوب میں خلیج فارس کے کچھ حصوں میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے تجربے کے لیے بھی یہ مشقیں کیں۔ ان مشقوں کا مقصد جوہری پلانٹ کی مامور فضائی دفاعی نظام کو چیک کرنا تھا۔
یہ خبر پڑھیں : ایران پر حملے کی تیاری پر امریکا کو بھی اعتماد میں لیا ہے، اسرائیل
ایران کے نور نیوز کے مطابق یہ مشقیں اس تناظر میں کی گئی ہیں کہ ملکی سیکیورٹی فورسز کو اسرائیل کی جانب سے ویانا مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے حملے کی کوشش کا خدشہ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ایران پر حملے کی تیاری پر امریکا کو بھی اعتماد میں لیا ہے، اسرائیل
یہ مشقیں اُس وقت کی گئی ہیں جب عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ویانا میں ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور بے نتیجہ ثابت ہوا اور اسرائیل نے ایران کو نشانہ بنانے کی تیاری کا عندیہ ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments

AllEscortAllEscort