Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلبھارت میں ہم جنس پرست جوڑے نے شادی کرلی

بھارت میں ہم جنس پرست جوڑے نے شادی کرلی

تلنگانہ(این اے نیوز) بھارت میں ہم جنس پرست جوڑے نے 8 سال کی ملاقاتوں کے بعد بالآخر شادی کرلی جس میں اُن کے اہل خانہ اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں 34 سالہ ابھے ڈانگے اور 31 سالہ سپریو چکروتی نے شادی کرلی۔ ہم جنس پرست جوڑے کی شادی میں اُن کے اہل خانہ اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔
قریب میں پنجاب اور بنگال کی شادی کی روایتی رسومات بھی ادا کی گئیں۔ ہم جنس پرست جوڑے نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں بھی پہنائیں اور دونوں کا ایک شاندار ولیمہ بھی ہوا جب کہ اس سے قبل منہدی، ہلدی اور سنگیت کی تقریب بھی رکھی گئی تھی۔
ہم جنس پرست جوڑے کی پہلی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر 8 سال قبل ہوئی تھی اور تب سے وہ ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔ ان کے اس مضبوط تعلق کی بنیاد پر اہل خانہ نے دونوں کے درمیان اس رشتے کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments