Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستاندونوں ٹانگوں سے معذور شخص بھی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب

دونوں ٹانگوں سے معذور شخص بھی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب

پشاور(این اے نیوز) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں وہیل چیئر پر مہم چلانے والے امیدوار سلیم بھی کامیاب ہوگئے۔
این اے نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار”سلیم مسیح” نے اپنی وہیل چیئر پر بھرپور الیکشن مہم چلائی، اور جب انہوں نے اپنی بیماری، معذوری اور شدید سردی کی بھی پرواہ نہیں کی تو حسب توقع اپنے حلقے سے بھاری اکثریت سے کامیابی بھی حاصل کی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ معذوری تب تک کچھ نہیں، جب تک انسان خود ہار نہ تسلیم کرے، سلیم مسیح نے وہیل چیئر پر بیٹھے بیٹھے وہ کر دکھایا جو اس کے مقابلے میں تندرست لوگ نہیں کر سکے، ایسے لوگ ہمارے معاشرے میں جیتی جاگتی مشعل راہ ہیں۔
واضح رہے کہ سلیم مسیح یوسی 30 چراغ آباد سے اقلیتی نشست پر جیتے ہیں، انہوں نے اے این پی کے ٹکٹ پر سیٹ جیتی، جب کہ ان کے مقابلے میں پی پی پی کے امیدوار تھے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments