Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانجم خا نہ کلب گجرات کے سا لا نہ انتخابا ت برائے...

جم خا نہ کلب گجرات کے سا لا نہ انتخابا ت برائے 2021-22 میں خرم الطا ف بھٹی نے میدان ما ر لیا

گجرات( این اے نیوز رپورٹ) جم خا نہ کلب گجرات کے سا لا نہ انتخابا ت برائے 2021-22 میں خرم الطا ف بھٹی نے میدان ما ر لیا اور406 ووٹ لےکر جم خانہ کلب گجرات کے سیکر ٹر ی منتخب ہو گئے جبکہ ا ن کے مدمقابل امیدوارعلی ابرار جو ڑا کو صرف 260 ووٹ مل سکے۔ کا میاب امیدوار کے حا میوں کا جشن، ڈھو ل کی تھاپ بھنگڑے ڈالے گئے ۔جم خا نہ کلب کے ممبران نے ملک کے نا موربزنس مین اور الجلیل ڈویلپرز کے چیئر مین چو ہدری نصر اللہ خا ںوڑائچ کو گیم چینجر قرار دےدیا اورکہا ہے کہ چو ہدری نصر اللہ خا ںوڑائچ واقعی گیم چینجرثابت ہو ئے ہیں، بتا یا گیا ہے کہ جم خا نہ کلب گجرات کے سا لا نہ انتخابا ت بر ائے 2021-22 گذشتہ روز ہو ئے ،ان انتخابا ت میں 670ووٹرزنے اپنا حق رائے دہی استعما ل کیا ۔الیکشن کمشنر کے فرائض محمود اقبال گو ندل نے سر انجام دئیے، نتائج کے مطابق جم کلب گجرات کے انتخابات برائے 22-2021میں ملک کے نامور بزنس مین اور الجلیل ڈویلپرز کے چیئرمین چوہدری نصراللہ خان وڑائچ کے حمایت یافتہ امیدوار خرم الطاف بھٹی 406ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل 2بڑی سیاسی جماعتوں کے حما یت یافتہ امیدوار علی ابرار جوڑا کو صرف 260ووٹ مل سکے ۔ بورڈ آف گورنر کے لئے سہیل نواز ریحانیہ 114، ڈاکٹر آصف بخاری 112، سلیمان امتیاز 138 اور عبدالرحمٰن نے 191ووٹ حاصل کئے۔ گجرات جم خانہ کلب کے الیکشن کے سلسلے میں ملک کے نامور بزنس مین اور الجلیل ڈویلپرز کے چیئرمین چوہدری نصراللہ خان وڑائچ نے چار روز سے گجرات میں ڈیرے ڈال رکھے تھے اور وہ انتخابات میں ا پنے امیدوار خرم الطاف بھٹی کی کامیابی کے لئے لابنگ کر رہے تھے، ووٹنگ کے دوران جم خانہ کلب کے ممبران خرم الطاف بھٹی کی کامیابی کو یقینی قرار دے رہے تھے، ممبران کا خیال ہے جس طریقے سے چوہدری نصراللہ خان وڑائچ نے خرم الظاف بھٹی کےلئے لابنگ کی ہے اسی وجہ سے وہ کامیاب ہو ئے ہیں،ممبران کے مطابق نامور بزنس مین اور الجلیل ڈویلپرز کے حیئر مین چوہدری نصراللہ خان وڑائچ گیم چینجر ثابت ہوئے ہیں اور خرم الطاف بھٹی کی کامیابی چوہدری نصراللہ خان وڑائچ کی مرہون منت ہے کیونکہ وہ لابنگ میں سب سے زیادہ متحرک نظر آئے۔ نتائج کے بعد ہونیوالی تقریب میں بھی چوہدری نصراللہ خان وڑائچ نمایاں رہے اور مبارک بادیں وصول کرتے رہے اور کامیابی کی خوشی میں بھنگڑے ڈالنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نطر آئے۔ کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے چوہدری نصراللہ خان وڑائچ کو پھولوں سے لاد دیا اور انہیں ہار پہنائے گئے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments