Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانتبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی جارہی ہے، مریم نواز کی طنزیہ ٹویٹ

تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی جارہی ہے، مریم نواز کی طنزیہ ٹویٹ

لاہور(این اے نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی آنہیں رہی بلکہ جارہی ہے۔
این اے نیوز کے مطابق خیبرپختونخواکے17 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 64 میں سے 58 تحصیلوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف)18 نشستیں لے کر سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ پشاور سٹی میئر کی نشست پر بھی جے یو آئی (ف) کےامیدوار زبیرعلی کامیاب ہوگئے ہیں، جس پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے طنزیہ ٹویٹ کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں طنز کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی جا رہی ہے، اور یہ تبدیلی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بدعائیں سمیٹ کر جا رہی ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر اور ہر شعبہ میں تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ ماتھے پر سجا کر تبدیلی وہ جا رہی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments