Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانفرنچائزز نے پی ایس ایل کیلیے پورا ہوٹل بک کرنے کی تجویز...

فرنچائزز نے پی ایس ایل کیلیے پورا ہوٹل بک کرنے کی تجویز پیش کردی

لاہور (این اے نیوز)لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر آپریشنز عاقب جاوید نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے سیریز ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل7 کو محفوظ بنانے ہوگا، بہترین انتظامات یقینی طورپر پی سی بی کے لیے بڑا چیلنج ہوں گے، غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے اگر قرنطنیہ کا دورانیہ بھی زیادہ رکھنا پڑے تو کوئی حرج نہیں، حالات کو سامنے رکھتے ہوئے تمام فرنچائزز نے پی سی بی سے پورا ہوٹل بک کرنے کا کہا ہے، کوروناکی وجہ سے کھلاڑیوں کی تعداد بھی 20کرنے کیلیے کہا تھا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں دنیا کے بہترین فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، میچ ونر حارث رؤف اور شہرہ آفاق لیگ اسپنر راشد خان موجود ہیں، فخر زمان اور محمد حفیظ جیسے تجربہ کار بیٹرز بھی ہمیں میسر ہیں،ٹیم بہترین پرفارمنس کی کوشش کرے گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments