Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانکورونا وبا میں کمی، مثبت شرح 0.60 فیصد کی سطح پر آگئی

کورونا وبا میں کمی، مثبت شرح 0.60 فیصد کی سطح پر آگئی

اسلام آباد(این اے نیوز) ملک میں کورونا کی وبا میں بتدریج کمی ہورہی ہے اور گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح گر کر 0.60 کی سطح پر آگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 640 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 259 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 2 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.60 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 656 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔اسلام آباد: ملک میں کورونا کی وبا میں بتدریج کمی ہورہی ہے اور گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح گر کر 0.60 کی سطح پر آگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 640 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 259 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments