Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانگریٹر پارک لاہور میں خاتون پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے والے 2...

گریٹر پارک لاہور میں خاتون پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے والے 2 ملزم گرفتار

لاہور(این اے نیوز) گریٹر پارک میں لیڈی اہلکار آسیہ کو ہراساں کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گریٹراقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے بعد لیڈی پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات آسیہ نامی لیڈی پولیس اہلکار کو دو لڑکوں نے ہراساں کیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: خاتون یوٹیوبر سے بدتمیزی کرنے والے ہجوم کے خلاف مقدمہ درج
پولیس حکام کے مطابق لیڈی اہلکار آسیہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ دو لڑکے اسے ہراساں کررہے ہیں، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گریٹر اقبال پارک کے گیٹ نمبر 5 سے حراست میں لے لیا۔ ملزمان کی شناخت نعیم اور طیب کے نام سے ہوئی ہے، دونوں راوی روڑ کے رہائشی ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار آسیہ کی مدعیت میں دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون اہلکار نے بیان دیا ہےکہ اسے نعیم اور طیب نے تنگ کیا اور آوازیں کسیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments