Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانضلع ہزارہ کے علاقے میں ایک بھی خاتون کا ووٹ کاسٹ نہیں...

ضلع ہزارہ کے علاقے میں ایک بھی خاتون کا ووٹ کاسٹ نہیں ہوا

ہزارہ(این اے نیوز) خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران تحصیل ہزارہ کے علاقے ناڑہ امازئی کے 12 پولنگ اسٹیشنز میں کسی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولنگ کے دوران غازی کے علاقے ناڑہ امازئی میں کوئی بھی خاتون ووٹ پول نہ کرسکی۔ ناڑہ امازئی کے علاقہ میں بنائے گئے 12 پولنگ اسٹیشن مردوں اور خواتین کے لیے مشترکہ طور پر بنائے گئے تھے تاہم پولنگ کا وقت ختم ہونے تک کسی بھی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
ان 12 پولنگ اسٹیشن میں ناڑہ، چڑوائی، شنکری، چڑونہ، کپڑی، پربہ، کھڑی شاہ محمد، کالی لار اور دیگر شامل ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments