Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانباجوڑ میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی

باجوڑ میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی

باجوڑ(این اے نیوز) خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments