Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزفلم ’83‘ میں پاکستانیوں کو ایک خاص سین بہت پسند آئے گا،...

فلم ’83‘ میں پاکستانیوں کو ایک خاص سین بہت پسند آئے گا، رنویر سنگھ

ممبئی(این اے نیوز رپورٹ) بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم ’83‘ میں پاکستانیوں کے لیے ایک خاص لمحہ (سین) ہے جسے دیکھ کر وہ ضرور خوش ہوں گے۔رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنی نئی آنے والی فلم ’83‘ کی تشہیر کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران دونوں فنکاروں نے فلم سے متعلق متعدد سوالوں کے جواب دیے۔
پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ فلم ’83‘ میں ایک ایسا خاص لمحہ ہے جسے دیکھ کر پاکستانی بہت خوش ہوں گے، اس خاص لمحے کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتا، کچھ دنوں بعد فلم دیکھ کر آپ میری اس بات کو یاد کریں گے۔رنویر سنگھ نے کہا کہ فلم میں موجود وہ خاص لمحہ میرے لیے بھی بہت خاص ہے، دراصل فلم ’83‘ ایسے لمحات سے بھرپور ہے، فلم کو بچے، بوڑھے، جوان ہر عمر کے افراد دیکھ سکتے ہیں لیکن کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ بہت مزے دار فلم ثابت ہوگی۔خیال رہے کہ بھارت میں کھلاڑیوں سمیت مشہور شخصیات کی زندگی پر فلم بننا کوئی نئی بات نہیں، اس سے پہلے بھی سابق کپتان ایم ایس دھونی اور اداکار سنجے دت سمیت متعدد فوجی اہلکاروں، بزنس مین کی زندگیوں پر درجنوں فلمیں بن چکی ہیں اور اب بھارت کو پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو کی زندگی پر فلم بن رہی ہے جس میں رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈکون سمیت دیگر بھی جلوہ گر ہوں گے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments