Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeدلچسپ و عجیبسیاسی تنازع حل کرنے کے لئے برازیلی سیاستدان باکسربن گئے

سیاسی تنازع حل کرنے کے لئے برازیلی سیاستدان باکسربن گئے

برازیلیا(این اے نیوز)سیاسی معاملہ مذاکرات سے حل ہوتے توآپ نے دیکھا ہوگا لیکن برازیل کے 2سیاستدان سیاسی تنازع حل کرنے باکسنگ رنگ میں پہنچ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے شہربوربا میں واٹرپارک کوقائم رکھنے یا ختم کرنے کا تنازع حل کرنے کے لئے بوربا کے میئراوران کے حریف سابق کونسلرباکسنگ رنگ میں پہنچ گئے۔
مقامی اسکول کے جمنازیم میں ہونے والی فائٹ کو 100ڈالر کا ٹکٹ خرید کرسیکڑوں افراد نے دیکھا۔
باکسنگ کے مقابلے میں 39سال کے میئر نے اپنے حریف سینئرسیاستدان کوہرا دیا۔ سابق کونسلرنے مئیرکوواٹرپارک کے معاملے پرتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے باکسنگ کا چیلنج دیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments