Sunday, August 14, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزبچوں کی حوالگی؛ وینا ملک کے پیش نا ہونے پرعدالت کا سخت...

بچوں کی حوالگی؛ وینا ملک کے پیش نا ہونے پرعدالت کا سخت اظہار برہمی

راولپنڈی(این اے نیوز)وینا ملک کے بچوں سمیت پیش نا ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی ان کے اور وینا ملک کے دونوں بچوں کو پاکستان منتقلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سینیر سول جج راجہ فیصل رشید نے کیس کی سماعت کی۔
فریقین کے وکلا تو عدالت میں پیش ہوئے لیکن وینا ملک بغیر وجہ پیش نا ہوئیں۔ وینا ملک کے بچوں سمیت عدالت پیش نا ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ وینا کو آئندہ تاریخ پر دونوں بچے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کا سابق شوہر پر پیسوں کے لئے بلیک میلنگ کا الزام
عدالت نے کہا یہ آخری موقع ہے اگر 17 جنوری کو بچے پیش نا کئے تو وینا ملک کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔17 جنوری کو وینا ملک بچوں کو والد سے ملانے کے لئے پیش کرے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments