Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلجاوید میانداد کے بعد عاقب جاوید کی بھی ڈراپ ان پچز کی...

جاوید میانداد کے بعد عاقب جاوید کی بھی ڈراپ ان پچز کی مخالفت

لاہور(این اے نیوز) سابق کپتان جاوید میاںداد کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے بھی ڈراپ ان پچز کی مخالفت کردی۔
رائل پام لاہور میں لاہور قلندرز اور اسپانسر کے درمیان معاہدے کی تقریب کے دوران عاقب جاوید نے کہا کہ ڈراپ ان پچز کی وجہ سے کوالٹی کا فرق نہیں پڑے گا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں گراؤنڈز کو مختلف کھیلوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس لیے وہاں پر ڈراپ ان پچز سے کام لیا جاتا ہے تاہم پاکستان میں ایسی صورتحال نہیں۔
انہوں ںے کہا کہ ہمارے پاس کرکٹ کے الگ الگ اسٹیڈیمز ہیں، بورڈ سربراہ رمیز راجہ کا یہ آئیڈیا ہے لیکن دو عدد ڈراپ ان پچز کے لیے جتنی رقم خرچ کی جارہی ہے اس سے ہر اسٹیڈیم میں چار چار ایسی معیاری پچز بنائی جاسکتی ہیں جن پر پریکٹس کرکے ہمارے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوسکتا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments