Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلبی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے نوجوان ریسلر کو اسٹیج پر...

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے نوجوان ریسلر کو اسٹیج پر تھپڑ جڑ دیا

جھارکھنڈ(این اے نیوز) بھارت میں ایک تقریب کے دوران حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ نے نوجوان ریسلر کو اسٹیج پر تھپڑ جڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کی تقریب جاری تھی جس میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ و صدر بھارتی ریسلنگ فیڈریشن برج بھوشن شرن سنگھ کو بطور مہمانِ خصوصی بلایا گیا تھا۔
تقریب کے دوران زیادہ وزن ہونے کے سبب ریسلنگ مقابلے سے باہر ہو جانے والے ریسلر نے اسٹیج پر جا کر برج بھوشن شرن سنگھ سے درخواست کی کہ مجھے مقابلے میں شامل کیا جائے۔
بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو نوجوان ریسلر کا اسٹیج پر آکر اصرار کرنا ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے اسے تھپڑ دے مارا۔ اسٹیج پر موجود دیگر مہمانوں نے نوجوان کو اسٹیج سے نیچے اتار دیا۔
سوشل میڈیا پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی جانب سے نوجوان ریسلر کو تھپڑ مارنے کی شدید مذمت کی گئی۔ صارفین نے بی جے پی رہنما کے تھپڑ مارنے کے عمل کو ’طاقت کا غرور‘ قرار دیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments