Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلگولڈن ٹیمپل میں مقدس تلوار کی بے حرمتی پر مشتعل ہجوم کے...

گولڈن ٹیمپل میں مقدس تلوار کی بے حرمتی پر مشتعل ہجوم کے ہاتھوں نوجوان قتل

لاہور (این اے نیوز) بھارتی شہر امرتسر میں سکھوں کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹمپل میں داخل ہوکر گرو گرنتھ کی مقدس تلوار بے حرمتی کرنیوالے نوجوان کو مشتعل سکھوں نے بہیمانہ تشدد کر کے قتل کردیا۔
بھارت کی شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ایک اہم رہنما نے این اے نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب گولڈن ٹمپل میں گورو گرنتھ صاحب کا پاٹھ کیا جارہا تھا۔ اس دوران ایک ہندونوجوان جنگلا پھلانگ کر پالکی صاحب کے قریب پہنچا اور مبینہ طور پر گوروگرنتھ صاحب اور مقدس استھان کی بے حرمتی کی۔
ولڈن ٹمپل کے خدمت گاروں اور سیکیورٹی عملے نے اس شخص کو پکڑ لیا تاہم جب اسے باہر لیکر آئے تو مشتعل ہجوم نے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے نوجوان کو ہلاک کردیا۔
ایس جی پی سی کے ذمہ دار نے بتایا کہ ہلاک ہونیوالے کا تعلق یوپی سے بتایا جارہا ہے تاہم جیب سے کوئی شناختی دستاویز نہ ملنے کے باعث اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مرنیوالے کی عمر 24 سال کے لگ بھگ تھی۔ چند روز قبل بھی ایک شخص نے گولڈن ٹمپل میں سکھوں کے مقدس کتاب کی بیحرمتی کی تھی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments