Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانپنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9...

پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشت گرد گرفتار

لاہور(این اے نیوز) پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب بھر میں 42 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 45 مشکوک افراد سے پوچھ گوچھ کی گئی، آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے بھی خاتون سمیت 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے، دہشت گردوں سے بارودی مواد،سیفٹی فیوز،ڈیٹونیٹر اور نقدی برآمد ہوئے ہیں، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments