Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستان14 سالہ ملازم کو نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والا...

14 سالہ ملازم کو نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والا مالک گرفتار

کراچی(این اے نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم نے کامیاب کارروائی میں 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے ملازم کے ساتھ زیادتی کرنے اور پھر اس کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے فحش مواد برآمد کرلیا ہے۔
عمران ریاض کا کہنا تھا کہ 14 سالہ متاثرہ لڑکے کے والد کی شکایت پر چائلڈ ایف آئی اے سی سی آر سی حیدرآباد کی طرف سے کی گئی کارروائی میں ملزم غلام مصطفیٰ کو گرفتار کیا گیا، جو شکایت کنندہ کے 14 سالہ بیٹے کو ہراساں کرنے میں ملوث ہے، ملزم فُحش تصاویر کے بہانے شکایت کنندہ کے خاندان کو بلیک میل کررہا تھا، ملزم لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا اور تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرتا تھا۔
سربراہ سائبر کرائم سندھ نے بتایا کہ متاثرہ لڑکا ملزم کا ملازم تھا، جب اس کے والد کو بیٹے سے جنسی زیادتی کا علم ہوا تو اس نے اپنے بیٹے کو نوکری سے نکال لیا، تاہم ملزم نے متاثرہ بچے کے اہل خانہ کو بھی ڈرایا اور بلیک میل کیا، اور لڑکے کو مزید غیر اخلاقی فعل کے لیے فراہم کرنے کا مطالبہ کررہا تھا، ملزم کے قبضے متاثرہ لڑکے کی فُحش تصاویر سمیت ڈیجیٹل مواد ضبط کر لیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments