Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانشیرشاہ دھماکے میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی جاں...

شیرشاہ دھماکے میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق

کراچی(این اے نیوز) کے علاقے شیرشاہ میں ہونے والے دھماکے میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوگئے۔صوبائی اسمبلی کے رکن اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیرشاہ دھماکے میں جاں بحق افراد میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی شامل ہیں۔ راجہ اظہر نے کہا کہ عالمگیرخان کے والد کا شیرشاہ مارکیٹ میں شوروم تھا۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق
واضح رہے شیر شاہ میں پراچی چوک کے قریب نالے پر بنے نجی بینک میں دھماکے سے 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکا گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا ہے، گیس پائپ لائن نالے کے نیچے سے گزر رہی تھی اور دھماکا نالے میں گیس بھرنے سے ہوا تاہم حتمی طور پر کہنا قبل ازوقت ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments