Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeٹیکنالوجیگوگل نے تخلیق کاروں کے لیے مالیاتی مدد کی ایپ ’قایا‘ پیش...

گوگل نے تخلیق کاروں کے لیے مالیاتی مدد کی ایپ ’قایا‘ پیش کردی

کیلفورنیا: گوگل نے مختلف تخلیق کاروں کی مالی معاونت ’مونیٹائزیشن‘ کے لیے ایک نئی ایپ قایا کے نام سے پیش کردی ہے۔ یہ براہِ راست ان کے ڈجیٹل اسٹور سے جڑی ہوگی۔ ایپ کی بدولت تخلیق کار اپنی مصنوعات بیچ سکیں گے اور لاتعداد طریقوں سے رقم وصول کرسکیں گے۔گوگل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے سرچ انجن کی طرح قایا ایپ کو پورے ویب کے لیے کاروباری مرکز بنایا جائے گا۔ ایپ کے روابط سوشل میڈیا، اسٹور، ڈجیٹل شو کیس اور تمام مصنوعات سے ہوں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپ پر آپ اپنے نام سے بھی چینل بناسکیں گے جو ویب ایڈریس میں ظاہر ہوں گے۔گوگل کے مطابق آپ پلیٹ فارم پر ورزشی اسباق سے لے کر کتابیں پڑھنے کے سیشن اور سویٹر بننے کے ڈیزائن تک فروخت کرسکیں گے۔ چاہیں تو آپ اشیا فروخت کریں یا پھر سبسکرپشن بھی شروع کرسکتے ہیں۔ ایپ میں مفت اور پیسے والی دونوں پراڈکٹس رکھی جاسکتی ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments