Sunday, August 14, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنسکیپٹو پاور سیکٹر کو لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے تحت گیس کی فراہمی...

کیپٹو پاور سیکٹر کو لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے تحت گیس کی فراہمی معطل

اسلام آباد(این اے نیوز رپورٹ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے تحت کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کردی ہے۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کردی ہے۔ایس این جی پی ایل کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گھریلو شعبے کی گیس طلب میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ منظور شدہ لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے مطابق کیا گیا ہے۔\سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھریلو صارفین سے درخواست ہے کہ گیس صرف کھانا پکانے کیلئے استعمال کی جائے، دیگر کاموں کے لیے بجلی کا ہیٹر اور گیزر استعمال کریں۔ایس این جی پی ایل نے مزید کہا ہے کہ صارفین کمپریسر کے استعمال سے اجتناب کریں کیونکہ اس سے دوسرے صارفین کی حق تلفی ہوتی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments