Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنسملک دیوالیہ ہونے سے متعلق بیان کو غلط رپورٹ کیا جا رہا...

ملک دیوالیہ ہونے سے متعلق بیان کو غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے: شبر زیدی

سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق میرے بیان کو غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔
شبر زیدی کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور ہم تبدیلی لے آئے، یہ سب غلط ہے، میر حساب سے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے۔
ملک دیوالیہ ہوچکا، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی
بعد میں سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شبر زیدی نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نجی یونیورسٹی میں میری تقریر ڈیڑھ گھنٹے کی تھی لیکن صرف 3 منٹس کو نکال کر پیش کیا جا رہا ہے۔
سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا میں نے صرف یہ بتایا تھا کہ موجودہ کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے کے معاملات دیوالیہ جیسی تشویش ناک صورت حال ظاہر کر رہے ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔
شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق میرے بیان کو غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments