Sunday, August 14, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeاسلام آبادحکومت کا جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر...

حکومت کا جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(این اے نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کیخلاف ہتک عزت کا کرمنل کیس فائل کر رہے ہیں۔ جن ٹی وی چینلز نے بغیر تصدیق کے بیان چلایا ان کو بھی نوٹسز دے رہے ہیں۔ آزادی رائے کے ساتھ ذمہ داری کا حق بھی آتا ہے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا وزیراعظم کی ذات کو جس طرح نشانہ بنایا گیا وہ قابل مذمت ہے۔ یہاں وزیراعظم کی عزت بھی محفوظ نہیں ہے۔چیف ایگزیکٹو کےلئے میڈیا رولزنہیں توعام آدمی کے لئے کیا ہوں گے۔ ملک کے اعلی ترین سول افسران، فوج کے جرنل، عدلیہ اوراداروں کیخلاف سوچی سمجھی مہم چلائی جاتی ہے۔
وزیراطلاعات کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ میڈیا کی آزادی کوایک خاص مہم کے لئے استعمال کا جارہا ہے۔ وزیراعظم کے گھرکے اخراجات کے حوالے سے باتیں کی گئیں۔ ایک نیا مسخرہ آیا ہے وجیہہ الدین اس نے بیان دیا جسے بغیرتصدیق چلایا گیا۔ دیگرملکوں میں قوانین ہیں اورجرمانے بھی ہوتے ہیں ۔ اگرقوانین نہں لائیں گے تو فیک نیوز کی بنیاد پرپاکستان کا نظام کمزورسے کمزورترہوگا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments