Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeاسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ نے چِڑیا گھروں کی قانونی حیثیت پر سوالات...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چِڑیا گھروں کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھادیے

اسلام آباد(این اے نیوز) ہائی کورٹ نے ملک بھر کے چِڑیا گھروں کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھادیے۔
ہائی کورٹ میں نایاب بازوں کی ایکسپورٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فالکنز ایکسپورٹ روکنے کے حکم میں جنوری کے دوسرے ہفتے تک توسیع کردی ۔
ہائیکورٹ نے ملک بھر کے چِڑیا گھروں کی قانونی حیثیت پر بھی سوالات اٹھادیے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ چڑیا گھر ہیں ہی غیر قانونی تو ان میں رکھنے کیلئے جانور کیسے منگوائے جا سکتے ہیں؟ جانورپنجروں میں بند رکھنے کیلئے نہیں ہیں، انسانوں کی تفریح کیلئے جانوروں کو درآمد کر کے قید میں نہیں ڈالا جا سکتا ، اس عدالت نے چڑیا گھروں سے متعلق پہلے ہی فیصلہ دے رکھا ہے ، جو بین الاقوامی سطح پر حوالہ بن چکا ، ہاورڈ لاء اسکول اور نیویارک سپریم کورٹ میں عدالتی معاونین ہمارے فیصلے کا حوالہ دے رہے، وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ سماعت پر بتائے اس فیصلے کے بعد چڑیا گھروں کی قانونی حیثیت کیا ہے؟۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی کے نمائندے نے جواب دیا کہ عدالتی فیصلے کے بعد چڑیا گھر موجود رہنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments