Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeاسلام آبادسپریم کورٹ: حکومت نے اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے...

سپریم کورٹ: حکومت نے اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کی استدعا کر دی

اسلام آباد (این اے نیوز)وفاقیحکومت نے سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی سینیٹ میں نشست خالی قرار دینے کی استدعا کر دی۔
اسحاق ڈار کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر خان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کے حلف کے حوالے سے نیا قانون بنایا ہے، نئے قانون کے تحت 60 دن میں حلف نہ اٹھانے پر نشست خالی تصور ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں
اے آر وائی نے بے بنیاد الزامات پر اسحاق ڈار سے عدالت میں معافی مانگ لی
برطانوی نشریاتی ادارے نے اسحاق ڈار کے انٹرویو سے متعلق غلطی تسلیم کرلی
شہزاد اکبر اسحاق ڈار کی ملک اور بیرون ملک جائیدادوں کی تفصیلات سامنے لے آئے
عامر خان نے بتایا کہ ن لیگ نے قانون سازی ہائیکورٹ میں چیلنج کی جو خارج ہو گئی، اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل زیر التوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپیل میں ن لیگ کا مؤقف ہے کہ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے، سپریم کورٹ نے بار بار اسحاق ڈار کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے اور ن لیگ بھی کہتی ہے کہ نوٹیفکیشن معطل ہونے کی وجہ سے اسحاق ڈار واپس نہیں آرہے لہذا سینیٹ میں اسحاق ڈار کی نشست کو خالی قرار دیا جائے۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ کیس کو آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کردیتے ہیں اور پھر عدالت نے اسحاق ڈار نااہلی کیس آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments