Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeاسلام آبادسانحہ اے پی ایس ایسا زخم ہے جس سے آج بھی خون...

سانحہ اے پی ایس ایسا زخم ہے جس سے آج بھی خون ٹپک رہا ہے: آصف زرداری

اسلام آباد(این اے نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سانحہ اے پی ایس ایسا زخم ہے جس سے آج بھی خون ٹپک رہا ہے۔
سانحہ اے پی ایس کی برسی پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے مطالبہ کیا کہ معصوم شہیدوں کے قاتلوں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔
آصف زرداری نے کہا کہ جب تک مجرموں کو سزا نہیں دی جاتی قوم معصوم شہیدوں کی مقروض رہے گی، سانحہ اے پی ایس ایسا زخم ہے جس سے آج بھی خون ٹپک رہا ہے۔
قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کر سکتا: وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشتگردوں کو نیست و نابود کرنے کا عہد تھا، افسوس قوم سے کیے ہوئے عہد پر من و عن عمل نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو یہ حق نہیں کہ وہ معصوم انسانوں کے قاتلوں کو معاف کرے، دہشتگردوں سے مذاکرات ریاست کو کمزور اور شرمندہ کرنے کے مترادف ہے۔
سابق صدر نے کہا کہ فوج کے بہادر بیٹوں کو سلام جنہوں نے دھرتی کی خاطر جانوں کا نذرانہ دیا، پولیس اور سکیورٹی اداروں کے بہادر افسران کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کسی طور بھی معافی کے مستحق نہیں ہیں، موقع ملا تو دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر عبرت ناک سزا دی جائے گی اور وطن سے دہشتگردوں کا ایسے صفایا کیا جائے گا جیسے سوات میں کیا گیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments