Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلعالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

ممبئی(این اے نیوز)کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے بعد بالی ووڈ کی ایک اور مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل نے جہاں اچانک شادی کرکے اپنے مداحوں کو سرپرائز دیا وہیں اب بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اور مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی بہت جلد شادی کی خوشخبری سناکر اپنے چاہنے والوں کو حیران کرنے والے ہیں۔
رنبیر اور عالیہ کے پرستار شدت کے ساتھ دونوں کے ایک ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی دسمبر 2022 یا پھر جنوری 2023 تک ہونے کا امکان ہے۔
عالیہ بھٹ کے ایک قریبی ذرائع کے مطابق دونوں ہی نہیں چاہتے کہ ان کی شادی دھوم دھام سے ہو اس لیے عالیہ اور رنبیر ممبئی میں چند قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رنبیر کپور کے چچا اور عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ شادی کے لیے طویل سفر نہیں کرسکتے اس لیے دونوں ان کی سہولت کو دیکھتے ہوئے ممبئی میں ہی شادی کریں گے۔ اس کے علاوہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے شادی کے لیے ممبئی کے شاندار ہوٹل تاج لینڈ اینڈز کو حتمی شکل دے دی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments