Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلوکی سے شادی کیلئے ’’ہاں‘‘ کرنے سے قبل کترینہ نے کیا شرط...

وکی سے شادی کیلئے ’’ہاں‘‘ کرنے سے قبل کترینہ نے کیا شرط رکھی تھی؟

ممبئی(این اے نیوز)اداکارہ کترینہ کیف نے وکی کوشل سے شادی کے لیے ’’ہاں‘‘ کرنے سے پہلے ایک شرط رکھی تھی۔
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کے ایک شاندار ہوٹل میں 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ کترینہ اور وکی نے اچانک شادی کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔
لیکن کترینہ وکی سے شادی کے لیے ایسے ہی نہیں مان گئی تھیں۔ کترینہ کیف کے ایک دوست نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول نے شادی کے لیے ’’ہاں‘‘ کرنے سے پہلے وکی کوشل کے سامنے صرف ایک شرط رکھی تھی۔ یقیناً اس شرط کے بارے میں سن کر ان کے پرستار بھی حیران ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل نے کترینہ کیف کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟
کترینہ کیف کے دوست نے ایک صحافی کو بتایا کہ یہ سب بہت اچانک تھا۔ دونوں کی ملاقات، رومینس، شادی سب کچھ بہت اچانک تھا۔ وکی کوشل اور کترینہ کیف کے رشتے کو صرف دوماہ کا عرصہ ہی گزرا تھا اور ان دو ماہ میں وکی نے فیصلہ کرلیا تھا کہ کترینہ ہی وہ خاتون ہیں جس کے ساتھ وہ اپنی ساری زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔
لیکن کترینہ کیف وکی کوشل سے شادی کے فیصلے کے بارے میں اپنے پرانے تجربات کی وجہ سے زیادہ پُراعتماد نہیں تھیں۔ حالانکہ کترینہ وکی کو پسند کرتی تھیں لیکن انہیں ابھی مزید وقت درکار تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کترینہ نے اپنی شادی کے 75 فیصد اخراجات خود برداشت کیے؟
تاہم وکی کوشل اس وقت تک کوشش کرتے رہے جب تک کہ کترینہ نے شادی کے لیے ہاں نہیں کہہ دی۔ لیکن انہوں نے ’’ہاں‘‘ کرنے سے قبل ایک پیشگی شرط رکھی۔ کترینہ نے وکی سے کہا کہ وکی کو ان کی فیملی، ماں اور بہن بھائیوں کو وہی پیار اور احترام دینا ہوگا جو وہ کترینہ کو دیتے ہیں۔
اور اب کترینہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہیں کہ وکی کوشل ان کے گھر والوں سے بہت اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں۔ کترینہ کے دوست نے مزید بتایا کہ شادی سے قبل کترینہ کے گھر والے وکی کوشل سے ملے بھی نہیں تھے لیکن اب ایسا لگتا ہے جیسے وہ اسے ساری زندگی سے جانتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments