Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلآریان خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

آریان خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ممبئی(این اے نیوز) بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے اور منشیات کیس کے ملزم آریان خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔
اکتوبر میں منشیات کیس میں گرفتار اور پھر رہا ہونے والے آریان خان کو بومبے ہائی کورٹ نے اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ انہیں ہر جمعے کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کےممبئی آفس میں حاضری لگانی پڑے گی۔ تاہم اب عدالت نے ضمانت کی یہ شرط ختم کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ آج بومبے ہائی کورٹ سے آیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ جب بھی اسپیشل انویسٹی گیشن (خصوصی تفتیش کی) ٹیم آریان خان کو طلب کرے گی انہیں بذات خود دہلی آکر پیش ہونا ہوگا۔
واضح رہے کہ 23 سالہ آریان خان نے ہائی کورٹ میں اپنی ضمانت کی 14 شرائط میں سے ایک میں ترمیم کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آریان خان سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت
آریان خان نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ہر جمعے کو این سی بی کے دفتر کے دورے کے دوران ان پر میڈیا کی جانب سے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی درخواست میں دلیل دیتے ہوئے کہا تھا چونکہ اس کیس کی تحقیقات دہلی میں خصوصی تفتیشی ٹیم کے پاس منتقل ہوگئی ہیں لہذا ان کے ہر جمعے کو این سی بی کے ممبئی آفس جانے کے فیصلے میں نرمی کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آریان خان کے مستقبل کے بارے میں نجومی کی حیران کن پیشگوئیاں
واضح رہے کہ آریان خان کو 3 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر موجود ایک جہاز سے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم ان کے خلاف ناکافی ثبوتوں کی بنا پر انہیں 28 اکتوبر کو بومبے ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments