Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزاداکار عمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں

اداکار عمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں

اسلام آباد(این اے نیوز) ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کی والدہ کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا۔
اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آج اپنی جنت کھو دی۔ اداکار نے اپنی ماں کے قدموں کو بوسہ دینے کی تصویر بھی شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ الوداع میری ماں، میں اب ان قدموں کو دوبارہ چوم نہیں سکوں گا۔
عمران عباس نے اپنی جذباتی پوسٹ میں مداحوں سے اپیل کی کہ میری ماں کے ایصال ثواب کے لیےسورۃ الفاتحہ پڑھیں۔ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے عمران عباس نے بتایا کہ آج ہی کے دن دو سال قبل میرے والد کا بھی انتقال ہوا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین اور عمران عباس کے مداحوں نے ان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ ساتھی اداکاروں نے دکھ کے ان لمحات میں عمران عباس کو دلاسہ دیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments