Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلہوا سے روزانہ 10 لیٹرپانی بنانے والی مشین

ہوا سے روزانہ 10 لیٹرپانی بنانے والی مشین

نیویارک(این اے نیوز)اب تک ہم نے ہوا سے پانی بنانے کے محض تجربات ہی پڑھے تھے لیکن ایک نئی مشین ہوا سے روزانہ 10 لیٹر پانی تیار کرسکتی ہے۔ اس کا صحت بخش پانی کسی بھی منرل واٹر سے بہت بہتر ہے۔
اس مشین کو نیویارک کی کاراپیور کمپنی نے تیار کیا ہے۔کارا پیور نامی یہ مشین ہوا کو پانی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس سے بڑھ کر پانی کو +9.2 پی ایچ (ہائیڈروجن آئنز کی مقدار) کے تحت صحت بخش سطح پر برقرار رکھتی ہے۔
مشین میں موجود جدید سسٹم پانی کی صفائی کے عمل کو بھی ساتھ ساتھ جاری رکھتا ہے۔ یہ مشین 24 گھنٹوں میں محض ہوا سے روزانہ کی بنیاد پر 10 لیٹر پانی فراہم کرسکتی ہے۔
ہوا جب مشین میں داخل ہوتی ہے تو یہ حرارتی اور کولنگ سسٹم کے عمل سے گزرتی ہے جسکے بعد پانی وجود میں آتا ہے۔ یہ پانی ہر لحاظ سے پینے کے قابل، آلائشوں سے پاک اور فرحت بخش ہے۔
کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گوگو پر اسے فوری طور پر مطلوبہ سرمایہ مل گیا۔ ایک مشین کی قیمت 1200 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments