Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلبورایپ نامی این ایف ٹی غلطی سے 284,495 کی بجائے 2800 ڈالر...

بورایپ نامی این ایف ٹی غلطی سے 284,495 کی بجائے 2800 ڈالر میں فروخت

واشنگٹن(این اے نیوز) ایک شاہکار این ایف ٹی جس کی مالیت لگ بھگ 284,495 ڈالر تھی غلطی سے صرف 2800 ڈالر میں فروخت ہوگئی کیونکہ کرپٹو کرنسی کے تحت اس کی قیمت درست نہ لکھی جاسکتی۔
این ایف ٹی ایسے ڈجیٹل اثاثوں کو کہا جاتا ہے جو کرپٹوکرنسی کے تحت آتے ہیں۔ اس میں ڈجیٹل آرٹ اور ویڈیو کے نمونے مکمل حقِ ملکیت کے ساتھ بیچے اور خریدے جاتے ہیں۔ اس ضمن میں بورڈ ایپ یاٹ کلب کے تیارکردہ این ایف ٹی کے ہزاروں آئٹم ہیں جن کی خریدوفروخت ایتھریئم کرپٹوکرنسی میں کی جاتی ہے۔
میکس ناٹ نامی ایک صارف نے بور ایپ نامی این ایف ٹی کی قیمت 75 ایتھریئم کی بجائے غلطی سے 0.75 ایتھریئم پوسٹ کردی تھی لیکن عجیب بات یہ ہوئی کہ فوری طور پر ایک خودکار نظام کی بدولت اسے خریدلیا گیا اور یوں اپنی اصل قیمت سے بہت کم پر یہ این ایف ٹی فروخت ہوگیا۔
میکس ناٹ نے بتایا کہ وہ دن میں کئی این ایف ٹی کی لسٹنگ کرتے ہیں اور یوں ان کی توجہ ہٹ گئی جس سے یہ نقصان ہوا ہے لیکن پھر یہ ہوا کہ خریدنے والے نے فوراً اسے 59.99 ایتھریئم یعنی 227,558 ڈالر میں دوبارہ فروخت کردیا گیا۔ میکس ناٹ کے مطابق کلک کرتے ہی انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا لیکن ایک خودکار بوٹ نے فوری طور پر اسے خرید کر اچک لیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments