Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلٹیسلا کے بانی اور امیر ترین شخص ایلون مسک نے بٹ کوائن...

ٹیسلا کے بانی اور امیر ترین شخص ایلون مسک نے بٹ کوائن کے بعد ڈاج کوائن بھی قبول کرنے کا اعلان کردیا

نیویارک(این اے نیوز) الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی طرف سے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا گیا کہ ان کی کمپنی کاروں کی بکنگ کے لیے کرپٹو کرنسی ’بٹ کوائن‘ بھی قبول کرے گی۔ ان کے اس اعلان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔ اب ایلون مسک نے ایک اور کرپٹو کرنسی ’ڈاج کوائن‘ کی قیمت کو بھی پر لگا دیئے ہیں۔
میل آن لائن کے مطابق ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ تجرباتی طور پر ان کی کمپنی ٹیسلا کچھ مرچنڈائز پر ادائیگی کے لیے ’ڈاج کوائن‘ بھی قبول کرے گی۔انہوں نے ابتدائی طور پر ایک ٹویٹ میں لوگوں سے پوچھا کہ آیا ٹیسلا کو ڈاج کوائن قبول کرنی چاہیے؟ اس ٹویٹ پر پول میں 39لاکھ 22ہزار 516لوگوں نے ووٹ کیا، جن میں سے 78.2فیصد نے ’ہاں‘ میں جواب دیا۔
خانیوال میں ن لیگی رہنماؤں کا پیپلز پارٹی کے کیمپ آفس کے باہر احتجاج، کارکنوں کا پتھراؤ ، ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی
سروے کے ان نتائج کے پیش نظر ایلون مسک نے اپنی اگلی ٹویٹ میں اعلان کر دیا کہ کچھ مرچنڈائز پر ڈاج کوائن کو تجرباتی طور پر قبول کیا جائے گا۔ان کے اس اعلان کے بعد محض 2گھنٹے کے اندر ڈاج کوائن کی قیمت میں 33فیصد اضافہ ہو گیا۔ ایلون مسک یا ٹیسلا کی طرف سے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کن مرچنڈائز پر ڈاج کوائن کو ادائیگی کے لیے قبول کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments