Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeاسلام آبادپیٹرول کی قیمت تین ماہ میں 22 روپے 52 پیسے بڑھانے کے...

پیٹرول کی قیمت تین ماہ میں 22 روپے 52 پیسے بڑھانے کے بعد 5روپے کا ریلیف دیا گیا

اسلام آباد (این اے نیوز)وفاقی حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات 22 سے 24 روپے مہنگی ہونے کے بعد آج 5 سے 7 روپے سستی کردی گئیں۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں تین ماہ میں 22 روپے 52 پیسے بڑھانے کے بعد عوام کو 5 روپے کا ریلیف دیا گیا جبکہ اسی عرصے میں ڈیزل کی قیمت 22روپے 58 پیسے بڑھانے کے بعد 5روپے کا ریلیف دیا گیا۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
مٹی کے تیل کی قیمت تین ماہ میں 24روپے27پیسے فی لیٹر بڑھانے کے بعد 7روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت تین ماہ میں 23روپے 38پیسے فی لیٹر بڑھانے کےبعد 7روپے 1پیسے کا ریلیف دیا گیا۔
15 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5 سے 6 روپے تک اضافہ کیا گیا جبکہ 30 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے سے تقریباً 9روپے تک اضافہ کیا گیا۔
15 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں اور 30 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments