Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeصحتماہرینِ غذائیت کے نزدیک سبزیوں اور پھلوں کو دھونے کا صحیح طریقہ

ماہرینِ غذائیت کے نزدیک سبزیوں اور پھلوں کو دھونے کا صحیح طریقہ

سبزیوں اور پھلوں کو دھونے کا مقصد ان پر لگی گرد و غبار، کیڑے مار دواؤں جراثیم کا صفایا ہے
۔ جراثیم میں ای-کولائی، سلمونیلا اور نورووائرس شامل ہیں جو کھانے سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں.امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ عام طور پر گھروں میں سبزیوں یا پھلوں کو استعمال میں لانے سے پہلے جس طریقے سے دھویا جاتا ہے وہ صحت کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ماہرین کے مطابق سبزیوں یا پھلوں کو بہتے ہوئے نارمل پانی سے دھونا ضروری ہے۔ اور سخت تہہ والی سبزی یا پھلوں کو دھونے کے بعد ایک چھوٹا سا گول برش آتا ہے، اس سے صاف کرلیں تو زیادہ اچھا ہے۔دھونے کے بعد خشک اور صاف تولیے یا ٹشو پیپر سے سبزی یا پھل کی سطح کو صاف کریں تاکہ اس پر اگر کچھ جراثیم وغیرہ رہ بھی گئے ہوں تو وہ بھی صاف ہوجائیں۔
تاہم کمپنی سے آنے والے پیکٹ میں پھل اور سبزیوں کے بارے میں ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ اگر اس پر یہ واضح ہدایات لکھی ہیں کہ اسے دھونا ضروری نہیں تو آپ اسے بغیر دھوئے بھی کھا سکتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments