Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلرواں سال کس ٹیم نے سب سے زیادہ ٹیسٹ، ون ڈے اور...

رواں سال کس ٹیم نے سب سے زیادہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز جتیے، اہم اعداد وشمار سامنے آگئے

لاہور(این اے نیوز)پاکستان رواں سال سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے جبکہ ون ڈے میچز کی فتوحات میں بنگلہ دیش سب سے آگے ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مطابق رواں سال پاکستان نے نو ٹیسٹ میچ کھیلے اور سات جیتے،پاکستان کو دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارت نے بھی سات ہی ٹیسٹ میچز جیتے مگر اس کے کھیلے گئے ٹیسٹ میچز کی تعداد 13 ہے جبکہ اس کو تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان نے رواں سال سب سے زیادہ ٹی 20 میچز جیتے جن کی تعداد 19 ہے۔ یہ کسی بھی ایک سال کے دوران جیتے گئے ٹی 20 میچز کی سب سے زیادہ تعداد بھی ہے۔خانیوال میں ن لیگی رہنماؤں کا پیپلز پارٹی کے کیمپ آفس کے باہر احتجاج، کارکنوں کا پتھراؤ ، ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بنگلہ دیش رواں سال سب سے زیادہ ون ڈے میچز جیتنے والی ٹیم ہے۔ بنگلہ دیش نے 12 میچز کھیلے اور آٹھ میچز جیتے،اس فہرست میں اومان اور انگلینڈ کی ٹیمیں چھ فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments