Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانجنید صفدر کی شادی؛ فیاض الحسن عظمیٰ بخاری کیلیے مٹھائی لیکر اسمبلی...

جنید صفدر کی شادی؛ فیاض الحسن عظمیٰ بخاری کیلیے مٹھائی لیکر اسمبلی پہنچ گئے

لاہور(این اے نیوز) پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے لیے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں مٹھائی لیکر صوبائی اسمبلی پہنچ گئے۔فیاض الحسن چوہان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن سے صحافی پوچھ رہے ہیں کہ آج ایسی کیا خاص بات ہے کہ آپ مٹھائی لے کر اسمبلی پہنچے ہیں۔فیاض الحسن نے جواب میں کہا کہ یہ میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں ان کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے لیے لایا ہوں کیونکہ وہ بہت خوش ہوتی ہیں اپنی لیڈر کی خوشی میں، اس لیے میں نے سوچا کہ ہم بھی ان کی خوشی میں شریک ہوں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیاض الحسن چوہان عظمیٰ بخاری کے اسمبلی میں موجود نہ ہونے پر انہیں فون کال کی اور پوچھا کہ آپ آج آئی نہیں ہیں، میں آپ کے لیے مٹھائی لایا ہوں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments