Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیراعظم

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد(این اے نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے لاہور اور ملک کے مستقبل کے لیے اہم ہیں، منصوبوں میں ماحول دوست مٹیریل کا استعمال کیا جائے، اور گرین اربنائزیشن ماڈل ملک کے دوسرے شہروں میں بھی استعمال کیا جائے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت اور معاشی ترقی کے لیے شروع کئے ہیں، حکومت غیر فعال اثاثوں کو سرمایہ کاری کے قابل بنا رہی ہے، منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنا اور ان کو سیاسی تنقید کا نشانہ بنانا بلا جواز ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ غیر قانونی تجاوزات اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments