Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانٹوئٹر پر شفقت محمود سے طلبہ کا سردیوں کی چھٹیوں پر نیا...

ٹوئٹر پر شفقت محمود سے طلبہ کا سردیوں کی چھٹیوں پر نیا مطالبہ

اسلام آباد(این اے نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مرتبہ پھر میمز کا باعث بنے ہیں، جہاں خصوصاً طلبہ اپنا مطالبہ وفاقی وزیر کے سامنے رکھتے ہیں اور اپریل میں امتحانات میں تاخیر کے بعد اب دسمبر میں سردیوں کی چھٹیوں کامعاملہ سامنے آیا ہے۔شفقت محمود نے گزشتہ شب ٹوئٹر پر 25 دسمبر سے 4 جنوری تک تعطیلات کا منصوبہ جاری کیا تھا تاہم طلبہ نے شکایت کی کہ یہ ٹھیک نہیں ہے اور وہ جلد ہی چھٹیوں کے خواہاں ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ وزیر کی ٹوئٹ میں دی گئی تاریخ ہفتہ وار چھٹیوں پر ہے تو ہفتے سے اعلان کرنا ‘غیرمنطقی’ ہے۔اس کے جواب میں ایک اور طالب علم نے پنجاب میں فضائی آلودگی کا مسئلہ پیش کیا اور وفاقی وزیر سےسرما کی چھٹیاں جلد شروع کرنے کا کہا۔تاہم پاکستانی طلبہ کا ٹوئٹر مددگار ثابت نہیں ہوسکا اور ان کی درخواستیں مذاق بن گئیں، حسب معمول ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوئی اور مزاح سے بھرپور ٹوئٹس کی گئیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments