Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeتازہ ترینیونیورسٹی کانووکیشن:خاتون پروفیسر کا شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار

یونیورسٹی کانووکیشن:خاتون پروفیسر کا شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار

لاہور(این اے نیوز)لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن میں خاتون پروفیسرنے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگِل سے ڈگری لینے سے انکار کردیا۔لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن میں سمن آباد کالج کی خاتون پروفیسر کا نام پکارا گیا مگر وہ اسٹیج پرنہ آئیں۔
اس حوالے سے صحافی نے شہباز گل سے سوال کیا کہ خاتون پروفیسر نے ٹوئٹ کے ذریعے آپ سے ڈگری لینے سے انکار کیا ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ ملک میں جمہوریت ہے اور ہر ایک کو حق حاصل ہے۔
دوسری جانب کالج پرنسپل کا کہنا تھاکہ خاتون پروفیسر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا، خاتون پروفیسر نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments