Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeاسلام آبادامریکا کے ساتھ سودے بازی والے تعلقات نہیں چاہتے، وزیر خارجہ

امریکا کے ساتھ سودے بازی والے تعلقات نہیں چاہتے، وزیر خارجہ

اسلام آباد(این اے نیوز رپورٹ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ سودے بازی والے تعلقات نہیں چاہتے۔اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مارگلہ ڈائیلاگ فورم 2021 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں کے درمیان حالیہ اسٹرٹیجک مقابلے نے عالمی امن کی نزاکتوں میں اضافہ کر دیا ہے، پاکستان جیوپالیٹیکس سے جیواکنامکس کا سٹرٹیجک مدار ومحور بن چکا ہے، ہمیں موجودہ جیوپالیٹیکس کی ذہنیت کو ازسرنوتشکیل دینا اور جیواکنامکس کی اہمیت کو قبول کرنا ہوگا، کامیاب خارجہ پالیسی کے مستقبل کا انحصار اس امر پر ہے کہ وہ اسٹرٹیجک غلطیاں نہ دوہرائی جائیں جو 1990 کی ابتدا میں ہوئیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مستقبل کی طرف دیکھتے ہوئے ہم امریکہ کے ساتھ سودے بازی والے تعلقات نہیں چاہتے، بلکہ کثیرالجہتی تعلقات چاہتے ہیں جو علاقائی اور عالمی پالیسیز کے مدوجزر سے متاثر نہ ہوں، وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں جیوپالیٹیکس سے جیواکنامکس کی طرف تبدیلی سے ہم امریکہ کے ساتھ ایسے تعلقات چاہتے ہیں جو ہماری تبدیل شدہ ترجیحات سے ہم آہنگ ہوں، امریکہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کارانہ تعلقات میں اضافہ اور خطے کو جوڑنے سے متعلق تعاون ہمارے باہمی مفاد میں کام آسکتا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments