Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزجان ابراہم کا انسٹا گرام ہیک ہونے کا معمہ حل نہ ہوسکا

جان ابراہم کا انسٹا گرام ہیک ہونے کا معمہ حل نہ ہوسکا

ممبئی(این اے نیوز رپورٹ) بالی وڈ کے اداکار جان ابراہم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کا معمہ حل نہ ہوسکا جس کی وجہ سے مداح پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار جان ابراہم کو سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد اچھی خاصی ہے۔ اداکار نے آج اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں جبکہ پروفائل پکچر بھی ہٹا دی۔دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ جان ابراہم کا اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا ہے۔ اداکار کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔اداکار کو انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ، کریتی سنون، رنویر سنگھ، پریانکا چوپڑا سمیت بڑی فلمی شخصیات نے فالو کر رکھا ہے۔ جان ابراہم کے انسٹاگرام پر 90 لاکھ 70 ہزار سے زائد فالورز ہیں۔ جان ابراہم کو آخری دفعہ اسکرین پر فلم ’ستیا میوا جیاتی 2‘ میں دیکھا گیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments