Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلپاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز میں تماشائیوں کو مفت داخلہ دینے...

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز میں تماشائیوں کو مفت داخلہ دینے کا امکان

کراچی(این اے نیوز رپورٹ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز میں پی سی بی کی جانب سے تماشائیوں کو مفت داخلے کی اجازت دینے کا امکان ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی پی سی بی حکام کے تشویش کا باعث بن گئی۔ شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم آنے کی رغبت دلانے کے لیے بورڈ نے اہم اجلاس بلا لیا۔ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ اجلاس میں پی سی بی کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ شعبوں کے ذمہ داران نے زوم کے ذریعہ شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد متعدد فیصلوں پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز میں تماشائیوں کو مفت داخلے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments