Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانشاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے (ن) لیگ میں تقسیم...

شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے (ن) لیگ میں تقسیم کو واضح کردیا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے (ن) لیگ میں تقسیم کو مزید واضح کردیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے (ن) لیگ کے اندر کی تقسیم کو مزید واضح کردیا ہے، (ن) لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آجائے گی جو اچھی بات ہے تاہم پیپلز پارٹی کو بھی آصف زرداری سے آگے نکلنا چاہیے، ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکال دی اور اب کرما دیکھ رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ‏اس مہینے خیبرپختونخوا اور اگلے چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور مقامی حکومتوں کے انتخابات حکومت کا اعتماد ظاہر کرتے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے پی میں امیدوار بھی کھڑے نہیں کرسکے یہی حالت پنجاب میں ہوگی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments