Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلمقبوضہ کشمیر میں پولیس بس پر فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک، متعدد...

مقبوضہ کشمیر میں پولیس بس پر فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

سری نگر(این اے نیوز) پولیس بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی اے ایس آئی اور حوالدار ہلاک جبکہ 12 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر کے پنتھا چوک پر مسلح نامعلوم افراد قابض بھارتی پولیس کی بس پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔زخمی اہلکاروں میں اے ایس آئی اور حوالدار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر کو فوری قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ قابض فورسز حکام نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب قابض بھارتی فورسز نے جائے وقوعہ کو سیل کردیا ہے اور روائتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments